جمعرات, مئی 14, 2026
  • رابطہ کریں
  • کچھ ہمارے بارے میں
کیف ادب
  • سرورق
  • بچوں کی دنیا
    • All
    • بچوں کی کہانیاں
    سفید کبوتری  – تحریر: زکریا تامر  ​-     ترجمہ: رفیع الزماں زبیری

    سفید کبوتری – تحریر: زکریا تامر ​- ترجمہ: رفیع الزماں زبیری

    دلارا

    دلارا

    گندے بچے کی کہانی

    گندے بچے کی کہانی

    Cute baby girl covered in green blanket.

    فاریہ کی کہانی

    شیر اور چوہا۔۔تحریر : ابوعبدالقدوس محمد یحییٰ

    شیر اور چوہا۔۔تحریر : ابوعبدالقدوس محمد یحییٰ

    Tasty art.

    نیلم چڑیا اور آگ

  • شعر و شاعری
  • شاعر
    • پیرزادہ عاشق کیرانوی
    • حمید ؔعظیم آبادی
    • احمد فراز
    • احمد ندیم قاسمی
    • الطاف حسین حالی
    • پروین شاکر
    • جون ایلیا
    • علامہ اقبال
    • ﺳﺎﻏﺮ ﺻﺪﯾﻘﯽ
    • فیض احمد فیض
  • مصنفین
    • سعادت حسن منٹو
  • تعارفِ کتب
  • آرٹیکلز اور کالم
  • ادب و مزاح
  • کہانیاں
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • بلا عنوان
کیف ادب
  • سرورق
  • بچوں کی دنیا
    • All
    • بچوں کی کہانیاں
    سفید کبوتری  – تحریر: زکریا تامر  ​-     ترجمہ: رفیع الزماں زبیری

    سفید کبوتری – تحریر: زکریا تامر ​- ترجمہ: رفیع الزماں زبیری

    دلارا

    دلارا

    گندے بچے کی کہانی

    گندے بچے کی کہانی

    Cute baby girl covered in green blanket.

    فاریہ کی کہانی

    شیر اور چوہا۔۔تحریر : ابوعبدالقدوس محمد یحییٰ

    شیر اور چوہا۔۔تحریر : ابوعبدالقدوس محمد یحییٰ

    Tasty art.

    نیلم چڑیا اور آگ

  • شعر و شاعری
  • شاعر
    • پیرزادہ عاشق کیرانوی
    • حمید ؔعظیم آبادی
    • احمد فراز
    • احمد ندیم قاسمی
    • الطاف حسین حالی
    • پروین شاکر
    • جون ایلیا
    • علامہ اقبال
    • ﺳﺎﻏﺮ ﺻﺪﯾﻘﯽ
    • فیض احمد فیض
  • مصنفین
    • سعادت حسن منٹو
  • تعارفِ کتب
  • آرٹیکلز اور کالم
  • ادب و مزاح
  • کہانیاں
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • بلا عنوان
No Result
View All Result
کیف ادب
سرورق بچوں کی دنیا

شیر اور چوہا۔۔تحریر : ابوعبدالقدوس محمد یحییٰ

پھر تاریخ اپنے آپ کودہراتی ہے۔ وہ شیر بھی کسی شکاری کے جال میں پھنس جاتاہے۔شیر فوراً واٹس ایپ کال کرکے چوہے کوبلاتا ہے کہ دوست آج دوستی کا حق ادا کرو۔تمہیں خبر نہیں کہ میں مصیبت میں گرفتا ہوں

سید فرمان غنی پوسٹ / تحریر سید فرمان غنی
جنوری 9, 2020
مین بچوں کی دنیا
1 min read
588 6
0
شیر اور چوہا۔۔تحریر : ابوعبدالقدوس محمد یحییٰ

Happy Lion in the savannah. Vector cartoon illustration

Share on FacebookShare on TwitterShare on WhatsappShare on Pinterest

ہ”شیراورچوہا” کی کہانی بہت پرانی اورزبان زد عام ہے۔لیکن اس کہانی میں آج کے دور کوپیش نظر رکھتے ہوئے کچھ تبدیلی کی گئی ہے۔ تبدیل شدہ کہانی کچھ یوں ہے ایک دفعہ ایک شہری چوہا گھومتے گھماتے جنگل کے اندر چلا گیا۔ وہاں اس نے دیکھا کہ ایک شیر سو رہا ہے۔اس نے سوچا جنگل کا بادشاہ ہے اس کی سواری کرکے دیکھتا ہوں۔ ویسے بھی سیلفی کا زمانہ ہے ایک آدھ سیلفی بھی لے لوں گا۔ یہ سیلفی کا مرض کوئی نیا توہے نہیں جو میں ہی اس کا شکار ہوں بلکہ بہت قدیم ہے۔ قدیم زمانے میں لوگ یہی کام آئینہ سے لیا کرتے تھے۔جو آج لوگ اپنے موبائل کے کیمرہ سے لیتے ہیں۔مختلف انداز،ڈھب اورطورطریقوں سے آیئنے میں دیکھا کرتے تھے۔فرق صرف اتنا ہے وہ ایسا کرنے میں محتاط تھے کہ کوئی دوسرا نہ دیکھ لے اور آج بیباک۔

ماضی میں آئینہ دیکھنے والوں کی جناب نظامرامپوری صاحب نے کیا خوب عکاسی کی ہے۔بہرکیف اس چوہے نے سوچا کہ کیاتصاویرآئیں گے۔کیسا اچھوتامنظرہوگاچوہا شیر پرسوارہے۔یہ تصویریں تو ہِٹ ہوجائیں گی کہ ایک چوہا شیرپرسوار ہے۔ کیا ہی بہادر اورجرات مند چوہاہے۔وہ جھٹ پٹ اس پر سوارہو گیا اور ادھر ادھر مختلف زاویوں سے سیلفیاں لینے لگا۔اس کی دھماچوکڑی سے شیر بادشاہ کی آنکھ کھل گئی۔ اس نے جھٹ چوہے کو اپنے مضبوط پنچہ میں دبوچ لیا۔ چوہا فورا بولا بادشاہ سلامت آپ نے کہیں کہانی ضرور پڑھی ہوگی کہ ایک دفعہ ماضی میں بھی ایسے ہی ایک چوہا شیر کے اوپر اچھل کود کررہا تھا۔شیر نے جب اسے دبوچ لیا تو اس نے فورا شیر سے عرض کیا۔عالی جان اگرچہ جسم میں چھوٹا اور ناتواں ہوں لیکن ایک مخلص دوست کی حیثیت سے کہتا ہوں کہ جب آپ کو میری ضرورت پڑی میں آپ کے کام آوٴں گا۔اس کے بعد کی کہانی تو آپ کو معلوم ہوگی کہ وہاں ایک شکاری آتا ہے جو شیر کو اپنے جال میں جکڑلیتا ہے اس جال سے وہی چوہا شیر کو نجات دلاتا ہے۔بہرکیف آگے آپ کی مرضی ہے۔شیر اس کی چکنی چپڑی باتوں میں آجاتاہے۔ اورہنس کرکہتا ہے کہ کیا پدی کیا پدی کا شوربہ۔ لیکن پھر بھی میں تمھیں چھوڑ رہاہوں۔ پھر تاریخ اپنے آپ کودہراتی ہے۔ وہ شیر بھی کسی شکاری کے جال میں پھنس جاتاہے۔شیر فوراً واٹس ایپ کال کرکے چوہے کوبلاتا ہے کہ دوست آج دوستی کا حق ادا کرو۔تمہیں خبر نہیں کہ میں مصیبت میں گرفتا ہوں۔ چوہا فوراً وہاں پہنچتا ہے اورا یک جانب سے جال کترنے لگتا ہے۔ لیکن یہ کیا اس سے جال کاٹا ہی نہیں جارہا تھا۔جال کے تار باریک لیکن بہت مضبوط اور الجھانے والے تھے۔ ادھر ناقص غذائیں کھا کھا کر اس کے دانت قدریخراب ہوچکے تھے جو پہلے سے بھی انتہائی مضبوط اوردیدہ زیب جال کو نہ کاٹ سکے۔اب وہ جال اس کے اپنے دانتوں میں ایسے الجھ گیا کہ وہ خود کو بھی نہ چھڑا پارہاتھا۔اتنے میں شکاری آتاہے۔ اور فوراً اسے پکڑ کر ماردیتا ہے۔ کہ تو ہی وہ چوہا تھا جس نے پہلے بھی ایک شیر کوشکاری کے جال سے چھڑایاتھا۔ چوہا مرتے مرتے یہ سوچ رہا تھا کہ یہ میرے دشمنوں کی سازش ہے انہوں نے واٹس ایپ بنادیا۔اگر وہ یہ نہ بناتے تو آج میں یوں مارا نہ جاتا۔حاصل کلام:#بادشاہوں (امراء)کا قرب کئی اعتبار سے خطرناک ہے۔وہ اگرچہ کچھ نہ کہیں ان کے دشمن بھی (جانے،انجانے میں) آپ کی جان لے سکتے ہیں۔ #بعض اوقات سیلفی کے شوقین خود کو انتہائی مصیبت بلکہ ہلاکت میں ڈال لیتے ہیں اس سے احتیاط بہتر ہے۔جیسا کہ چوہا اپنی کمزوریوں سے آگاہ ہی نہیں تھا لہذا شیر کو کیا بچاتا اپنی جان سے بھی ہاتھ دھوبیٹھا۔ #اپنی طاقت و توانائی کے مطابق کام ہاتھ میں لینا چاہئے اس کے برعکس تباہی و بربادی ہے۔ #اچھل کود اورگھمنڈ سے مسائل حل نہیں ہوتے اس کے لئے بہتر تدبیر وحکمت عملی ضروری ہے۔ #ہلاکت وتباہی کے بعد دوسروں پر الزام تراشی سے کچھ حاصل نہ ہوگا۔

Source: urdupoint.com
Tags: Kids stories
سید فرمان غنی

سید فرمان غنی

تعارف تو کچھ خاص نہی ، بس ایک عاجز سا انسان ہوں،

متعلقہ Posts

سفید کبوتری  – تحریر: زکریا تامر  ​-     ترجمہ: رفیع الزماں زبیری
بچوں کی دنیا

سفید کبوتری – تحریر: زکریا تامر ​- ترجمہ: رفیع الزماں زبیری

پوسٹ / تحریر سید فرمان غنی
اپریل 27, 2020
دلارا
بچوں کی دنیا

دلارا

پوسٹ / تحریر فیضان عثمانی
فروری 8, 2020
گندے بچے کی کہانی
بچوں کی دنیا

گندے بچے کی کہانی

پوسٹ / تحریر فیضان عثمانی
جنوری 23, 2020
Cute baby girl covered in green blanket.
بچوں کی دنیا

فاریہ کی کہانی

پوسٹ / تحریر سید فرمان غنی
جنوری 10, 2020
  • کچھ ہمارے بارے میں
  • ہماری پالیسی
  • رابطہ کریں
....

© 2020 کیف ادب -

No Result
View All Result
  • رابطہ کریں
  • کچھ ہمارے بارے میں

© 2020 کیف ادب -

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In