* *اُردو عینک **
دُودَھوں نَہَاؤ پُوتوں پَھلو
ہندی زُبان کی یہ دعاء جو بوڑھی خواتین عموماََ شادی شُدہ جوان خواتین کو دیا کرتی ہیں۔
دُودَھوں نَہَاؤ۔ یعنی دودھ سے نَہَاؤ۔ پُوتوں پَھلو۔ یعنی اولاد کی کثرت ہو بیٹوں کے ساتھ۔
لفظی معنی – دُودھ سے نہاؤ خوب بیٹے ہوں اولاد میں –
عام معنی۔ صاحبِ اولاد ہو ، مال و دولت کی فراوانی ہو۔
وقت کے ساتھ دعاء کے الفاظ بدل گئے ہیں۔ اب یہ دعاء ہوتی ہے۔ دُودو نہاؤ پُوتو پَھلو۔